آپ کو

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - خود کو، اپنی ذات کو۔  حال بد میں مرے بتنگ آ کر آپ کو سب میں نیک نام کیا      ( کلیات میر، ١٨١٠ء، ١٦٠ ) ٢ - اپنی جگہ، بجائے خود۔  پونچھوں رنجش کا سبب اوسّے تو جھنجھلا کے کہے گر خفا ہوں تو میں ہوں آپ کو جا تجھ کو کیا      ( دیوان جرأت، ١٨٠٩ء، ٢٧ ) ٣ - آپ پر، آپ کے حال پر۔  یہ عشق منوں کار نیا رنگ ہے لایا اب آپ کو بھی ہنسنے لگا اپنا پرایا      ( دیوان، اند، ١٨٣٢ء، ٢٣١:١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ ضمیر 'آپ' کے ساتھ 'کو' حرف ربط لگانے سے مرکب 'آپ کو' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔